05 January 2016 - 21:10
News ID: 8905
فونت
آیت الله سیستانی نے اپنے سخت رد عمل میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله سید علی سیستانی مرجع تقلید نے شیخ باقر النمر کو پھانسی دئیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ظالمانہ جانا ہے ۔
حضرت آيت الله سيد علي سيستاني


رسا نیوز ایجنسی کے عراقی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سید علی سیستانی مرجع تقلید نے اپنے ایک پیغام میں آل سعود حکومت کی طرف سے سعودی عرب کے عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو پھانسی دئیے جانے پر سخت رد عمل پیش کی ہے ۔

مرجع تقلید نے شیخ باقر النمر کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا ہے : بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ صوبے قطیف کے بعض بھائیوں جن میں سر فہرست شہید شیخ باقر النمر کے قتل کی خبر موصول ہوئی ۔ ان عزیز کا خون ظالمانہ و دشمنی کی بنا پر بہایا گیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس غم و مصیبت میں قطیف کے عوام خاص کر شہید کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند تبارک و تعالی ان لوگوں کو صبر عنایت کرے اور شہیدا کے لئے رحمت اور پیامبر (ص) و اهل بیت (س) کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬