رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج نے اس ملک کے کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے جہاں اس دہشت گرد گروہ کو دہشت گرد جانا ہے ساتھ ہی اس دہشت گرد گروہ کے دہشت گردوں کے موت کے فرمان (ڈیتھ وارنٹ) پر دستخط کر دئے ہیں ۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالعدم سپاہ صحابہ کے پانچ دہشتگردوں کو سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے جرم میں ڈیتھ ورانٹ کی توثیق کردی ہے ۔
کالعدم سپاہ صحابہ گذشتہ کئی برسوں سے اہلسنت و الجماعت کے نام سے سرگرم ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس کالعدم جماعت کو اپنی سرگرمیاں کرنے کی مکمل اجازت بھی دی گئی ہے۔ ابھی بھی سپاہ صحابہ کی اصل پہچان اہلسنت و الجماعت کے پشت پردہ چھپایا گیا ہے ۔
اب قومی ادارے اس ملک دشمن تنظیم جو فرقہ وارانہ فسادات میں مہارت رکھتی ہے اور دہشتگردی کے کئی سنگین واقعات میں ملوث پائی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ عالمی دہشتگرد تنظیموں داعش و القائد کے ساتھ اس کے مراسم بھی منظر عام پر آچکے ہیں، اب حکومت پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ اس کالعدم سپاہ صحابہ کی سرگرمیوں پر فوری پابندی لگائی جائے اور ان کی حمایت کرنے والے ملک دشمن عناصر کو سزا دی جائے ۔