‫‫کیٹیگری‬ :
03 January 2016 - 17:15
News ID: 8887
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد انقلاب اسلامی نے کہا : شیخ نمر کی شہادت اور ان کا خون ناحق بہانا سعودی حکومت کی کھلی ہوئی سیاسی غلطی ہے ۔ اس مظلوم شہید کا بہنے والا خون ناحق بہت تیز اثر دکھائے گا اور دست انتقام الہی سعودی سیاستدانوں کا دامن پکڑے گا ۔
قائد انقلاب اسلامي


رسا نیوز ایجنسی کا قائد انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائیٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق آج صبح اپنے فقہ کے درس خارج کے آغاز میں قائد انقلاب اسلامی نے شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ مظلوم عالم دین نہ تو لوگوں کو مسلحانہ کارروائی کی ترغیب دلاتے تھے اور نہ انھوں نے خفیہ طور پر کسی سازش میں کوئی رول ادا کیا، بلکہ ان کا ایک ہی کام تھا اعلانیہ تنقید کرنا اور غیرت دینی کی بنیاد پر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر عمل کرنا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بیان کیا : شیخ نمر کی شہادت اور ان کا خون ناحق بہانا سعودی حکومت کی کھلی ہوئی سیاسی غلطی ہے، اللہ تعالی بے گناہ کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیتا اور ناحق بہایا جانے والا خون بہت جلد اس حکومت کے عہدیداران اور سیاسی رہنماؤں کا دامن پکڑے گا۔

قائد انقلاب اسلامی نے آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعوے کرنے والوں اور ان کی جانب سے اس سعودی حکومت کی حمایت پر شدید نکتہ چینی کی جو صرف اعتراض اور تنقید کی وجہ سے بے گناہ انسان کا خون بہاتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ عالم اسلام اور ساری دنیا کو چاہئے کہ اس مسئلے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سعودی فوجیوں کے ہاتھوں بحرین کے عوام کو دی جانے والی ایذاؤں، ان کے گھروں اور مساجد کے انہدام اور اسی طرح یمن پر دس مہینے سے زیادہ عرصے سے جاری سعودی بمباری کو سعودی حکومت کے دیگر مجرمانہ اقدامات قرار دیا اور فرمایا کہ جو لوگ واقعی بشریت، انسانی حقوق اور انصاف کے مستقبل سے لگاؤ رکھتے ہیں انھیں چاہئے کہ ان مسائل پر توجہ دیں اور اس صورت حال پر لا تعلق نہ بنے رہیں۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ یقینا شہید شیخ نمر فضل و الطاف الہیہ کے سائے میں جگہ پائیں گے اور بلا شبہ دست انتقام الہی ان ظالموں کا گریبان پکڑے گا جنھوں نے ان کی جان لی اور یہی چیز تسلی کا باعث ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬