رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ایک بیان میں آیت اللہ نمر باقر نمر کو شہید کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کی سخت الفاط میں مذمت کرتے ہوئے اس کو غیر اسلامی اور غیرانسانی جانا ہے ۔
آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی شہادت پر صدر دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں سعودی عرب کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔
انہوں نے اس بیان میں تاکید کی ہے : اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب نے اس غیر اسلامی اورغیر انسانی اقدام سے دنیا بھر کے ملکوں اور خاص طور سے اسلامی ممالک کے درمیان اپنی ساکھ کو پہلے سے زیادہ خراب کر لیا ہے ۔
حسن روحانی نے اپنے بیان میں وضات کرتے ہوئے کہا ہے : سعودی عرب کی طرف سے کئے گئے یہ اقدام فرقہ واریت پر مبنی پالیسی کے دائرے میں انجام پایا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : سعودی عرب کی طرف سے اس اقدام سے خطے اور دنیا میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مزید تقویت ہو گی جس نے پہلے ہی خطے کو بدامنی اور جنگ میں گرفتار کر رکھا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے بیان میں کہا : ایران کے عوام دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے اس غیر اسلامی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ کل سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سعودی عرب کے شیعہ رہنما آیت اللہ نمر باقر النمر کو پھانسی دینے کی خبر دی تھی اس خبر کے فورا بعد آل سعود کے اس غیر انسانی و اسلامی اقدام کی مذمت کے ساتحھ ساتھ آل سعود کے خلاف پورے دنیا میں احتجاج ہو مظاہرہ ہو رہے ہیں اور سعودی عرب کے اس قدام کو اس کی نابودی کا مقدمہ جانا جا رہا ہے ۔