رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے "فکر صادقین" سمیناروں میں شرکت کی ۔
انہوں نے اس سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا : ماہ ربیع الاول وہ ماہ مکرم ہے جس میں کائنات کی عظیم ہستیاں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور جناب امام صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے ۔
سیدہ سدرہ نقوی نے بیان کیا : رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام صادق علیہ السلام کی تعلیمات محبت اور اخوت کا درس دیتی ہیں ۔ آدمیوں کو انسانیت سے روشناس کرواتی ہیں ۔
انہوں نے بیان کیا : پاکستان میں بڑھتی ہوئی نفرتوں کو فکر صادقین کے ذریعے محبت امن ، شانتی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان مرکزی آرگنائزر نے قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا : بانی پاکستان کی محنتیں کاوشیں درحقیقت انسانیت کے لئے وقف تھیں انکی ولادت کے روز یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔
انہوں نے صوبائی آرگنائزر پنجاب خواہر ندا زہرا نقوی کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں ، حاجی موڑا ، سید علیاں،جاڑا ، رضا آباد ، مہر آباد ، کوٹلی امام حسینؑ ، مدرسۃ النجف ، مدرسہ فاطمۃ اللبنات جاڑا کے دورہ جات کئے۔ یونٹ سازی کی اور خواہر رخسانہ بشیر کو تحصیل پہاڑ پور کی آرگنائزر نامزد کیا۔
دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مرکزی اور صوبائی آرگنائزر نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر صاحب اور علامہ غلام حسن جاڑا صاحب سے سے ملاقات کی اور انکو جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی کارکردگی بتائی جس پر بزرگان نے جے ایس او طالبات پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تنظیمی حوالے سے مختلف امور پر مرکزی آرگنائزر کی رہنمائی کی۔