03 January 2016 - 23:28
News ID: 8897
فونت
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : کسی بھی معاملے پر مختلف نکتہ نگاہ یا اختلاف رائے جمہوری حق ہے سزائے موت قرین انصاف نہیں ۔
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نمایندہ ولی فقہی قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے سعودی عرب آل سعود حکومت کی طرف سے مظلوم مجاہد و شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزا موت دینے پر آک سعود کے اس اقدم کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے : عالمی شہرت یافتہ ممتاز ، مذہبی سکالر، مصلح اور پُر امن عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمبرکو سزائے موت دینا انسانیت پر جفا کرنا ہے ۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : آیت اللہ شیخ باقر النمر باصلاحیت صاحب علم و دانش شخصیت تھے جنہوں نے اتحاد امت کے لئے ہمیشہ خدمات انجام دیں۔کسی بھی معاملے پر مختلف نکتہ نگاہ یا اختلاف رائے جمہوری حق ہے سزائے موت قرین انصاف نہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬