07 January 2016 - 19:31
News ID: 8915
فونت
علاقہ میں دہشت گردوں کی مسلسل تعاون کے در عمل میں :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران نے سعودی مصنوعات اور وہاں سے برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر پابندی لگادی ہے ۔
دہشت گردي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب میں بننے والی اور وہاں سے برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے اندر بننے والی یا وہاں سے برآمد کی جانے والی اشیاء ایران کے اندر حتی ایران کے ان جزیروں میں بھی نہیں لائی جاسکتیں جن کو آزاد تجارتی علاقہ قرار دیا گیا ہے ۔

اور مزید ایران کی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے عمرے کے لئے سعودی عرب کے سفر پر بھی غیر معینہ مدت کے لئے پابندی لگادی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ آل سعودی اپنے آقا امریکا اور اسرائیل کی غلامی میں اس حد تک آگے نکل چکی ہے کہ اس کو ظلم کرنے یا اسلام و مسلمانوں کو تباہ کرنے میں ذرہ برابر بھی شرم و جھجھک نہیں ہے اور جہاں شام ، عراق میں داعش دہشت گردوں کے ذریعہ اسلام کی رحمانی چہرہ کو مخدوش کیا ہے وہیں آیت اللہ شیخ باقیر النمر کو شہید کر کے مسلمانوں کے درمیان پائے جانے والے اتحاد کو تباہ کر رہا ہے تاکہ صہیونیستی آقا کو فائدہ پہوچ سکے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬