‫‫کیٹیگری‬ :
07 January 2016 - 19:32
News ID: 8916
فونت
آیت اللہ باقر النمر کی ظالمانہ شہادت کے در عمل میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں نے آل سعود حکومت کے جرائم اور معروف سعودی عالم دین آیت اللہ باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے ۔
شہيد شيخ باقر النمر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ الشرقیہ کے شیعہ مسلمانوں نے سعودی عرب کے مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کے سعودی حکومت کے اقدام کے خلاف وسیع پیمانے پر پرامن مظاہرہ کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔

آل سعود حکومت کی جیل میں آیت اللہ باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے پر القطیف اور الاحسا علاقوں کے سعودی شیعوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

عوامی احتجاج کا سلسلہ پرامن ہونے کے باوجود سعودی پولیس نے حالیہ دنوں میں مظاہرین پر مسلحانہ حملے کئے ہیں جن میں ایک شخص شہید ہوئے ہیں اور کئی زخمی ہو گئے ہیں ۔

العوامیہ شہر میں فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ مجاہد سعودی عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کے آل سعود حکومت کے مجرمانہ اقدام کے خلاف پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر عوامی احتجاج ہو رہا ہے ۔

روئیٹر نے بھی اپنے رپورٹ میں آل سعود کے مظالم کے خلاف پوری دنیا میں وسیع پیمانہ پر مظاہرہ ہونے کی رپورٹ دی ہے ۔

واضح رہے کہ آل سعود اپنی حکومت کے خلاف تنقید کرنے پر شیخ باقر النمر کو تین سال قبل گرفتار کر لیا تھا اور گذشتہ روز اپنے ظالمانہ اقدام میں ان کو شہید کر دیا اور ساتھ ساتھ کئی اہل سنت عالم دین کو بھی رسول اکرم ص پر صلوات بھیجنے اور واہابی نظریہ کی پیروی نہ کرنے کی وجہ سے شہید کر دیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬