‫‫کیٹیگری‬ :
09 January 2016 - 23:31
News ID: 8923
فونت
رھبر معظم انقلاب اسلامی:
رسا نیوز ایجنسی - رہبر انقلاب اسلامی نے 9 جنوری مطابق 19 دی کی مناسبت سے شھر قم کے علماء ، افاضل سے ملاقات میں دشمنوں کے وسیع محاذ کے مقابلے میں ہوشیاری اور دلیری کے ساتھ استقامت اور پائیداری سے کام لینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
آيت اللہ العظمي خامنہ اي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق ، 9 جنوری 1978 مطابق 19 دی 1357  میں قم کے عوام کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر، قم کے ہزاروں طلاب ، علمائے کرام اور عوام نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔


رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں یہ کہتے ہوئے کہ آج ہمارے سامنے دشمنوں کا ایک وسیع محاذ موجود ہے فرمایا: ان حالات میں ہمیں انقلاب کے دوام اور بقا کے تحفظ کی پوری کوشش کرنی چاہئے ، کیوں کہ اسلامی انقلاب کا دوام اور بقا ہمارے دشمنوں کے لئے حیرت انگیز اور سخت ناگوار ہے۔


آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمارے سبھی دشمن اس کوشش میں ہیں کہ اسلامی انقلاب کے دوام کو ختم کر دیں فرمایا : صیہونی حکومت اور امریکا کے حکام سے لے کر داعش اور دیگر تکفیری گروہوں تک سبھی اس کوشش میں ہیں کہ کس طرح اسلامی انقلاب کے تناور درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ۔


آپ نے فرمایا : اسلامی انقلاب کی بقا ، عوام کے اندر امن و سکون کا احساس ، اور دشمنوں کی سازشوں پر غلبہ عوام اور حکام کی آگاہی اور بیداری کی ہی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے ۔


آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا : امریکا نے دوہزار نو کے صدارتی انتخابات کے بعد کوشش کی کہ کئی دیگر ملکوں کی طرح انتخابات کے بہانے اپنے کامیاب تجربے ایران میں بھی دوہرائے اور اقلیتی گروہ کو بڑھا چڑھا کر پیش اور ان کی سیاسی اور مالی حمایت کرکے انتخابی نتائج کو درھم برھم کردے لیکن ایران میں عوام کی میدان میں بھرپور موجودگی کے باعث امریکیوں کا رنگین انقلاب کا تجربہ ناکام ہوگیا ۔


رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئندہ پارلیمانی اور اسلامی ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا : انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت ملک اور نظام کی بقا اور استحکام کی ضامن ہے۔


رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا : ماضی کی طرح اس بار بھی ہم تاکید کرتے ہیں کہ سبھی لوگ حتی وہ افراد بھی جو ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو قبول نہیں کرتے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں شرکت کریں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا : انتخابات میں ہر طبقے کے افراد کی بھرپور شرکت اسلامی جمہوری نظام کی تقویت ، ملک کی سلامتی کی ضمانت، دنیا والوں کی نگاہوں میں ایرانی عوام کی عزت و عظمت میں اضافے اور دشمنوں کے نزدیک اسلامی جمہوریہ ایران کی ہیبت و جلالت کا باعث بنے گی ۔


رہبرانقلاب اسلامی نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے اعلی مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : پارلیمنٹ کا ایک ایک ممبر حکومتوں کے اقدامات اور عوام کی استقامت و پائیداری کی جلوہ نمائی میں دخیل ہوتا ہے اس لئے سبھی صوبوں اور شہروں کے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنا نمائندہ پوری دقت کے ساتھ اور سوچ سمجھ کر منتخب کریں ۔


آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجلس خبرگان کے بھی انتخابات کو بہت ہی اہم بتایا اور فرمایا : مجلس خبرگان کا کام یہ ہے کہ جیسے ہی اسلامی انقلاب کا موجودہ قائد اس دنیا سے رخصت ہو وہ فورا نئے رہبر یعنی اسلامی انقلاب کو آگے بڑھانے والے پرچمدار کا انتخاب کرے اور یہ بہت ہی اہم معاملہ ہے-
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬