06 January 2016 - 17:11
News ID: 8910
فونت
آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی:
رسا نیوز ایجنسی - آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ مشرق وسطی کی صورتحال سنگین سے سنگین ترین ہوتی جا رہی ہے کہا: وقت کا تقاضہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کسی بھی قسم کی محاذ آرائی اور کشیدگی کا حصہ بنے بغیر غیر جانبدار رہتے ہوئے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے اور پاکستان بھی انہیں اصولوں پر پایبند رہتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے تنازعہ میں جانبداری سے گریز کرے ۔
حجت الاسلام مرزا يوسف حسين

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے زیر اھتمام نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران شیخ نمر کی شھادت پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔


حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے یہ کہتے ہوئے پاکستان حکومت سعودی ایران تنازعہ میں غیر جانبدار رہے تو بہتر ہوگا اور کسی بھی اتحاد کا حصہ بنے بغیر مفاہمت کیلئے مثبت کردار ادا کیا جائے کہا: اس وقت مشرق وسطی کی صورتحال سنگین سے سنگین ترین ہوتی جا رہی ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کسی بھی قسم کی محاذ آرائی اور کشیدگی کا حصہ بنے بغیر غیر جانبدار رہتے ہوئے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔


انہوں نے مزید کہا : مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی اور انتشار سے اسلام دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔


واضح رہے کہ اس احتجاجی جلسے سے اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا، مصطفیٰ عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬