09 January 2016 - 08:43
News ID: 8919
فونت
مجمع علماء و طلاب ھند کے زیر اھتمام منعقد جلسہ میں؛
رسا نیوز ایجنسی - مجمع علماء و طلاب ھند حوزہ علمیہ قم کے زیر اھتمام منعقد ہونے والے دعائیہ احتجاجی جلسہ میں شعرائے اردو زبان نے آیت اللہ شیخ نمرباقر النمر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
جناب عامر الہ بادي جناب شفيع رضوي جناب عابد رضا نوشاد

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ شیخ نمر باقر النِمر کی شہادت پر آل سعود کے ظلم و بربریت کے خلاف ایک مدرسہ حجتیہ قم میں گذشتہ روز مجمع علماء و طلاب ھند حوزہ علمیہ قم کے زیر اھتمام ایک جلسہ دعا و احتجاج کا انعقاد کیا جس میں شعرائے اردو زبان نے آیت اللہ شیخ نمر کو بہترین خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے اپنے اشعار میں ظالم سعودی حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کی ۔


جناب شفیع رضوی نے اپنے کلام میں کہا:


اے مجاہد اے شہید آستان انقلاب              دی فصیل ظلم سے تونے اذان انقلاب
ایک تبسم بھی خلاف ظلم ہوتا ہے جہاد         بے زباں بھی بول سکتا ہے زبان انقلاب
خون کا دریا آرہا ہے قصر باطل کی طرف      تم سے رُک پائے تو روکو کاروانِ انقلاب


جناب عابد رضا نوشاد نے اپنے اشعار میں بیان کیا :


ہیں سنی شیعہ تو بھائی بھائی کرائی ان میں سدا لڑائی تری سیاست بتا رہی ہے تجھے عداوت ہے ایکتا سے
شہید کرکے نِمر کو ظالم یہ سمجھا لَو ہوگئی ہے مدھم چراغ حق ہے یہ نور رب ہے نہ بجھ سکے گا کسی ہوا سے
جدا ہے نوشاد اپنا مذہب ستمگروں سے الگ ہیں ہم سب بَری ہیں دہشتگری سے اب تک جہاں میں معبود کی عطا سے


جناب  عامر الہ بادی کہتے ہیں:


قتل شیخ نِمر سے ایک روز تو پچھتائے گا           سوزش خون شہید حق سے تو جل جائے گا
 ہوگی پوری دیکھنا اب ساری چاہت نِمر کی          دیکھ لینا رنگ لائے گی شہادت نِمر کی
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬