رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے یمن علماء یونین کے صدر سید شمس الدین شرف الدین اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں « تکفیری تحریکوں سے خطرہ » کے عنوان سے عنقریب منعقد ہونے والے دوسری کانفرنس کی اطلاع دی اور کہا: امید ہے کہ اس وفد کا سفر ایران ملت یمن کے لئے مفید ثابت واقع ہوگا ۔
اس مرجع تقلید نے ملت یمن پر ہونے والے آل سعود کے مظالم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم آپ کے لئے روز و شب دعا کرتے ہیں کہ خداوند متعال آپ کو پیروزی نصیب کرے ، یقین رکھیں کہ آپ کی استقامت پیروزی کا سبب ہوگی ، تکفیر دشمن شام اور عراق میں مسلسل ناکامی اور ہار روبرو ہورہا ہے ، انشاء اللہ یمن میں بھی انہیں اسی کے مانند نتیجہ ملے گا ۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مومنین کی پیروزی الھی سنت ہے کہا: دنیا یمنیوں کی مظلومیت سے بخوبی آگاہ ہے مگر پیٹرول کے پیسے نے سیاسی حکمرانوں اور عالمی مراکز و اداروں کو متاثر اور اندھا کر رکھا ہے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس ملاقات میں« تکفیری تحریکوں سے خطرہ » کے عنوان سے منعقد ہونے والی دوسری کانفرنس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس کانفرنس میں یمن میں آل سعود کی جنایتوں پر بحث و گفتگو کئے جانے کی توقع ہے ۔
انہوں نے آخر میں یمن علماء یونین کے صدر سید شمس الدین شرف الدین اور ان کے ہمراہ وفد سے ملت یمن کو سلام پہونچانے کی تاکید کی ۔