رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تھران کے امام جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبوں میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا، ملک کے حکام کو امریکی وعدہ خلافی کی بہ نسبت خبردار کیا ۔
انہوں نے ظالمانہ پابندیوں کے سلسلے میں امریکا کی وعدہ خلافیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایرانی حکام سے عکس العمل پیش کرنے کی تاکید کی اور کہا: امریکا کو ادب کریں تاکہ انہیں سمجھ میں آئے کہ آپ کی حکومت ایک مضبوط و محکم حکومت ہے ، ھرگز دشمن آپ کی محبتوں اور مہربانیوں سے سوء استفادہ نہ کریں اور آپ کی وفاداری کو خوف نہ سمجھے ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایرانی حکام کو سفارش کی ہے کہ پابندیوں کے آخری ایام میں اور مشترکہ جامع ایکش پلان پر باقاعدہ عمل درآمد کے موقع پر اس بات کا خیال رکھیں کہ مقابل فریق وعدہ خلاف نہ کرنے پائے ۔
انہوں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کی سرگرمیوں کی شفافیت سے متعلق آئی اے ای اے کی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : مقابل فریق کو اس بات کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ وہ ہم سے وعدے پر عمل کرنے کی بات کرے اور خود عمل نہ کرے ۔
تہران کے امام جمعہ نے خلیج فارس میں ایرانی حدود میں امریکی میرین فوجیوں کے غیر قانونی داخلے کے بارے میں کہا : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جوانوں نے پوری بہادری کے ساتھ امریکی فوجیوں کو حراست میں لیا اور اپنی قوت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا: ایران کی سمندری حدود میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے پر امریکا کی طرف سے معافی مانگنا دنیا کے سبھی ملکوں من جملہ علاقے کے ملکوں کے لئے اس پیغام کا حامل ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اور ضرورت پڑنے پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو شہید کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا : اس مجاہد عالم دین کی حق پسندانہ آواز ہمیشہ باقی رہے گی اور آل سعود حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔
انہوں نے سعودی حکمرانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : تم لوگوں نے خانہ کعبہ کے تقدس اور حرمت کا خیال نہیں رکھا اس لئے تمہیں عذاب الہی کا منتطر رہنا چاہئے۔