رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر جمھوریہ بشار اسد نے گذشتہ روز ایرانی وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی سے ملاقات میں دھشت گردی سے مقابلے میں شامی عوام سے ایرانی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے مزید کہا: گذشتہ پانچ برسوں میں دھشت گردوں سے مقابلے میں شامیوں کی استقامت اور پیروزی میں ایران اور روسیہ اور دیگر دوست ممالک کا اہم کردار رہا ہے کہ یہ حمایت دنیا کے نئے نقشے میں بہت زیادہ اثر انداز ہے ۔
شام کے صدر جمھوریہ نے بیان کیا : شامی کی موجودہ جنگ اس بات کا سبب بنی کے دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور بہتری آئے اور دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں ۔
ایرانی وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران ھمیشہ کی طرح آج بھی شامی عوام کے ساتھ ساتھ ہے کہا: ہم معتقد ہیں کہ شام ایک سخت عالمی جنگ سے روبرو ہے کہ دھشت گرد ، شدت پسند اور اندھے تکفیری نظریات اس جنگ کے اسباب و وسائل ہیں ۔