رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک توحید اسلامی لبنان نے اپنے مذمتی بیانیہ میں ترکی کے دارالحکومت استانبول میں ہونے والے بم بلاسٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اسلامی ممالک، دھشت گردانہ اقدامات جو سیکڑوں بے گناہ انسانوں کے خون بہنے کا سبب ہیں مقابلہ کریں ۔
اس بیانیہ میں آیا ہے : ان دھشت گردانہ اقدامات کے حقیقی پشت پناہی کرنے والے آمریکا اور غاصب صھیونیت ہیں جو علاقہ میں اپنے سامراجی منافع کی تکمیل میں ان گروہوں کی حمایت کرتے ہیں ، افسوس علاقہ کے ممالک، مغربی اسلحوں کی بہترین مارکیٹ میں بدل چکے ہیں ۔
اس تحریک کے بیانیہ میں آیا ہے : مسلمانوں کے درمیاں قبائلی و قومی ، مسلکی و مذھبی اختلافات اس سامراجی ممالک کا اصلی مقصد ہے تاکہ علاقہ میں ھرج و مرج کی حکمرانی کر کے ان پر تسلط و قبضہ جما سکیں ۔
تحریک توحید اسلامی لبنان نے آخر میں اسلامی ممالک سے سے مطالبہ کیا کہ آپسی اتحاد کے ذریعہ دشمن کی سامراجی سیاست کا مقابلہ کریں ، کیوں کہ اسلامی ممالک کا آپسی اتحاد اور تعاون امریکا اور غاصب صھیونیت سے تعاون سے کہیں بہتر ہے ۔