رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں تکفیری دھشت گردوں کو اسلام کا دشمن جانا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ لال مسجد کے خطیب کے سہولت کار اسمبلی میں موجود ہیں دہشتگردوں کی عدم گرفتاری پر سوالیہ نشان اٹھایا اور کہا: لال مسجد کا ملا عبدالعزیز داعش کا کرتا دھرتا ہے، قومی ایکشن پلان کو من و عن پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا ۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردی کرنیوالوں کو اسلام کا دشمن بتایا اور کہا : اسلام امن و سلامتی، محبت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش کے وجود کا انکار کرنے والے ملک کو مشکلات میں دھکیلنا چاہتے ہیں، حقائق پر پردہ ڈالنا دہشتگردوں کے حوصلوں کو بلند کرے گا کہا: داعش نے اسلام آباد میں قدم جما لئے ہیں اور حکومت خواب غفلت میں ہے نیز نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔
ثروت اعجاز قادری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عوام ملک کو دہشتگرددی سے پاک اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں لھذا ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے کہا: سیاسی بازیگر اور دہشتگردوں کے حمایتی اپنا قبلہ درست کرلیں، اگر انہیں دہشتگرد پسند ہیں تو وہ پاک سرزمین سے اپنا ناپاک وجود ختم کر دیں۔