رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ معصوم نقوی نے لاہور میں عہدیداروں سے گفتگو میں سعودی عرب کے ممتاز مسلم عالم دین آیت اللہ باقرالنمر کو سزائے موت دینے کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کی خلاف ورزیوں اور علما کو سزائے موت کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے کہا: بحرین اور شام میں ہونیوالی مداخلت کے علاوہ پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی اور انتہا پسندوں کو فنڈنگ کے الزامات سے سعودی عرب خود کو نہیں بچا سکتا ۔
جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آل سعود، امت کو تقسیم کرنے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کے اسرائیلی اور امریکی ایجنڈے کو پورا کرنے سے گریز کرے کہا: موت ہر کسی کو آنی ہے، لافانی اقتدار صرف اللہ تعالیٰ کا ہے مگر حق طلب افراد کو موت گھاٹ اتارنا اسلامی آئین کی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خاندانی بادشاہت کا اسلام میں کوئی تصور نہیں جبکہ زبردستی اقتدار پر قابض ہونیوالے آل سعود کی طرف سے جنت البقیع میں صحابہ کرام اور اہل بیت عظام کے مزارات مقدسہ کو مسمار کرنے کا دکھ بھی اُمت ابھی نہیں بھلا سکی کہا: جمعیت علما پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ حجاز مقدس کا انتظامی کنٹرول مسلم ممالک پر مشتمل کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔