آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے آل سعود کے ہاتھوں شیخ نمر کو پھانسی دئے جانے کی مذمت کی اور کہا : عالم اسلام کے شیعہ و سنی علمائے کرام، سعودیہ کے اس اقدام کے مقابل عکس العمل کا اظھار کریں ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله نوری همدانی نے آج ظھر سے پہلے نماز کانفرنس کے اراکین سے ملاقات میں عربستان سعودی کی جانب سے شیخ نمر باقر النمر کو پھانسی دئے جانے کی مذمت کی اور افسوس کا اظھار کیا ۔
اس مرجع تقلید نے اس جنایت کو محکوم کرتے ہوئے تاکید کی : پھانسی نہ دنے کے حوالے سے علمائے اسلام کی تاکید کے باوجود اس عالم دین کو تختہ دار پر لٹکایا جانا ، عالم اسلام کی خواہشات کو ندیدہ قرار دینا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا: سعودیہ خرافاتی مذھب کا مرکز ہے ، یہ وہ مذھب ہے جسے امریکا اور غاصب صھیونیت کی حمایت حاصل ہے ، یہ تکفیریوں ، داعش اور بوکوحرام کی تربیت میں مصروف ہیں تاکہ اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرسکیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے عالم اسلام کے شیعہ و سنی علمائے کرام کو اس جنایت کے مقابل قیام کی دعوت دی ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے