28 December 2015 - 21:42
News ID: 8871
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا : مذہبی ، سیاسی اور معاشی یزید مذاکرات کے نام پر ملک میں یزیدی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں جن کی شریعت میں مسلمانوں کے گلے کاٹنا جائز اور چرچوں اور مندروں پر حملہ کرنا ہے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے مسجد و امام بارگاہ حجت اللہ غازی ٹاؤن ملیر میں منعقدہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : عاشقان رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پاکستان میں مذہبی ، سیاسی اور معاشی یزیدوں کے خلاف متحد ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : تاریخ گواہ ہے کہ شکست ہمیشہ باطل کو ہوئی اور فتح حق کو نصیب ہوئی ہے ، مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے سنی شیعہ مسلمانوں کو متحد کر کے پاکستان کو امریکا اورخائن عرب ممالک کے چنگل سے آزاد کرائیں گے ۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا : نوازشریف کی خارجہ پالیسی امریکی اورعرب نواز ہے الحمد اللہ اس بار ۱۲ ربیع اول جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے بھر پور محفلوں کا انقعاد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ قوم مذہبی منافرت پھیلانے والے مذہبی دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف ہے ۔

انہوں نے کہا : محب وطن عاشقان اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک لڑی میں پرونے اور سنی شیعہ کو متحد کرکے مظلوموں کو ان کا حق دلانے اور باطل یزیدی قوتوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سنی اتحا دکونسل، جمیعت علماء پاکستان نیازی اور پاکستان عوامی تحریک نے اپنی مشترکہ جدو جہد کا آغاز کر دیا ہے اور اس کاروان مزاہمت میں دیگر جماعتوں کو بھی دعوت دی ہے اب ہمارا رخ پورے ملک کی طرف ہوگا ۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : مذہبی ، سیاسی اور معاشی یزید مذاکرات کے نام پر ملک میں یزیدی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں جن کی شریعت میں مسلمانوں کے گلے کاٹنا جائز اور چرچوں اور مندروں پر حملہ کرنا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬