18 July 2017 - 22:49
News ID: 429068
فونت
اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ :
اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے بیان کیا : اہل سنت کانفرنسوں میں بعض خائنین و عدالتی ملزمین کی شرکت کا معنی شہدا کے خون کو نظر انداز کرنا ہے ۔
شیخ خالد الملا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے بغداد کانفرنس کے سلسلہ میں اپنے رد عمل میں کہا : عراق کے نئے سیاسی مسائل کے سلسلہ میں تبادل نظر کے لئے عراق کے سنی باشندے قومی کانفرنس کی ضرورت رکھتے ہیں جو اس ملک کے مفاد کے لئے ہو ۔ اہل سنت کے نام سے بغداد اور اربیل میں کانفرنس کے منعقد ہونے کا تنہا مقصد آئندہ کے پارلیہ مینٹ کا الیکشن ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اربیل کانفرنس پر اعتراض و تنقید خائین و عدالتی ملزمین کی شرکت کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ اربیل صوبہ اور عراق کے تمام صوبوں کے حکام کو کسی بھی طرح کا حق نہیں ہے کہ وہ اہل سنت کانفرنس میں اس طرح کے اشخاص کی شرکت کی اجازت دیں ۔

اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے بیان کیا : عدالتی ملزمین کو چاہیئے کہ جتنی جلد ہو سکے خود کو عراقی عدالت کے سپرد کریں تا کہ ان کے جرم کی سنوائی ہو سکے ۔ اہل سنت کانفرنس میں ملزمین کی شرکت عراق کے بے گناہ شہدا کے خون کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے دہشت گردوں کے چنگل سے صوبہ موصل کی آزاد سازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : تمام عراقی عوام جنوب سے شمال تک شہدا کے خون کی ہدیہ کی وجہ سے شہر موصل کو داعش سے آزاد کرانے میں شریک رہے ہیں ۔

شیخ خالد الملا نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : صوبہ اربیل میں اہل سنت کانفرنس میں شرکت کرنے والے بعض سیاست مداروں کے تعاون و ہمکاری کی وجہ سے داعش دہشت گرد عراق میں وارد ہوئے تھے ۔

انہوں نے بیان کیا : بغداد کانفرنس میں شرکت کرنے والے سب لوگوں کو چاہیئے کہ داعش کے بعد کے عراق کے حالات و مشکلات کو حل کرنے کے لئے قومی متحدہ اور کردستان صوبہ کے ساتھ تعاون و ہمکاری کریں اور اس ملک کی عوام کا احترام کرتے ہوئے عراق میں دوبارہ خائن کو وارد ہونے کی اجازت نہ دے کر عراق کی حفاظت کریں ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۱۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬