‫‫کیٹیگری‬ :
08 March 2017 - 18:24
News ID: 426758
فونت
مجمع علمائے اھل سنت عراق کے سربراہ:
مجمع علمائے اھل سنت عراق کے سربراہ نے یاد دہانی کی: آیت الله سیستانی کے جهاد کفائی کے فتوے نے عراقیوں کو بیدار کردیا ۔
شیخ خالد الملا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علمائے اھل سنت عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے امام المنتظر سنٹر شهر مالمو سوئڈ میں تقریر کے دوران کہا: دھشت گرد اور تکفیری گروہ داعش سے مقابلہ میں آیت الله سیستانی کے جهاد کفائی کے فتوے نے عراقیوں کے دل و دماغ کو بیدار کردیا ۔

انہوں نے مزید کہا: عراقی عوامی فورس اور سیکوریٹی مراکز نے آیت الله سیستانی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے داعش کے مقابل جانفشانی اور بہادر کا مظاھرہ کیا اور عراق کو دھشت گردوں کے پنجے سے آزاد کرایا ۔

شیخ خالد الملا نے بیان کیا: بعض غلط سیاستیں اور ملک کی بہ نسبت ذمہ داریوں کا عدم احساس اس بات کا سبب بنا ہے کہ عراق کو عظیم نقصان پہونچے اور داعش جیسی نامشروع اولاد اس ملک میں متولد ہو ۔

اس سنی عالم دین نے واضح طور سے کہا: داعش نے قبائل اور سیاست مداروں میں اختلافات کی بیج بو کر عراق پر مسلط ہونے کی ناکام کوشش کی ، مگر اس سے قبل کے دھشت گرد مکمل طور سے ملک میں اپنے اھداف تک پہونچے حکمرانوں نے ان کے نقشہ کو نقش بر آب کردیا ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬