08 March 2017 - 15:32
News ID: 426750
فونت
صدر حسن روحانی:
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کے مشرقی علاقے کی ترقی کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
صدر حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور یوم شہید سیمینار سے خطاب کے لئے مشہد کے دورے پر ہیں، کہا ہے کہ قومی سلامتی اور ترقی کے عمل میں توازن کے لئے مشرقی علاقے کی ترقی ان کی حکومت کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہے۔

انھوں نے مشہد ایئرپورٹ پہنچنے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اس دورے میں صوبے خراسان رضوی میں ترقیاتی منصبوں کا افتتاح کریں گے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ مشہد میں وہ یوم شہید کانفرنس سے خطاب کے علاوہ فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا (ع) کے روضہ اقدس کی زیارت بھی کریں گے۔

اس سے قبل صوبے خراسان رضوی کے گورنر عبدالرضا رشیدیان نے کہا تھا کہ صدر مملکت کے دورہ مشہد میں مختلف شعبوں میں آٹھ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬