08 March 2017 - 15:35
News ID: 426751
فونت
سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے صعدہ پر شدید بمباری کی ہے۔
یمن


رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے صعدہ کے علاقے کتاف اور البقع کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

سعودی جنگی طیاروں نے صوبے صنعا میں نہم کے علاقے پر بھی بمباری کی۔

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے بھی سعودی عرب کے علاقے نجران  میں الخضرا گذرگاہ کے قریب سعودی فوجیوں اور اس کے ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور دشمن کی ایک بکتربند گاڑی کو تباہ کر دیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے مآرب کے صرواح نامی علاقے میں بھی دشمنوں کے خلاف کارروائی کی جس میں آٹھ سعودی پٹھو فوجی ہلاک ہو گئے جن میں دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔

جبکہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقے نجران میں العش کے فوجی کیمپ اور علیب کے فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔

دوسری جانب یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں المخا علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ایک اجتماع پر میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی مزدور اور کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں یمنی فورسز کے ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی نقل و حرکت کو زیر نظر رکھا ہوا ہے اور صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ایک اجتماع پر بیلسٹ میزائل فائر کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی مزدور اور رکائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل یمنی فورسز نے باب المندب میں سعودی عرب کے مزدوں پر ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی مزدور ہلاک ہوگئے تھے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬