‫‫کیٹیگری‬ :
01 August 2017 - 09:11
News ID: 429272
فونت
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شخصیت کی تحقیق اہل سنت کی نظر میں کتاب "حضرت امام علی رضا علیہ السلام اہل سنت کی روایات میں " کے عنوان سے تصنیف کی گئی ہے ۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی  کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن نے عشرہ کرامت کے ساتھ ساتھ کتاب "حضرت امام علی رضا علیہ السلام اہل سنت کی روایات میں"  کے اعتبار سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شخصیت کی تحقیق اہل سنت کی نظر میں انجام دی ہے ۔

اس  کتاب  میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے محور پر  شیعہ و سنی کے درمیان منطقی طور پر اتحاد  اور وہابیت کے بغض وحسد کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

کتاب "حضرت امام علی رضا علیہ السلام اہل سنت کی روایات میں"حجۃ الاسلام والمسلمین محمد محسن مروی طبسی کی تالیف ہے کہ جس میں مولف نے کوشش کی ہے کہ اہل سنت کی نظرمیں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ایک جامع تحقیق و تعارف پیش کیا جائے کہ جس کے نتیجہ میں شیعہ سنی کے درمیان منطقی طور پر اتحاد حضرت رسول خدا(ص) کے فرزند کے محور پر اور وہابیت کے فسادات کو ختم کرنے کے لیے  کوشش کی گئی ہے۔

اس کتاب کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے "زندگی"، "شخصیت"، "روایت"، "امامت"، "ولایت عہدی"، "کرامت"اور "زیارت" ۔

اس کتاب کے پہلے حصے میں "زندگی" کہ جس میں اہل سنت کی روایات کے اعتبار سے حضرت امام علی رضا علیہ السلا م کا  نسب، اسم و القاب  و کنیت، والد و والدہ، تاریخ ولادت و شہادت اور مقام ولادت و شہادت اور حضرت کی اولاد کا تعارف بیان کیا گیا ہے ۔اسی طرح دوسرے حصے میں "شخصیت"کہ جس میں حضرت امام علی  رضا علیہ السلام کی شخصیت کے بارے میں آنحضرت کے زمانے سے عصر حاضر تک علماء کے نظریا ت اقوال کو پیش کیا گیا ہے۔

"روایت" کتاب کی تیسری فصل ہے کہ جس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلا م کا شہر نیشاپور میں ورود اور اہل سنت علماء اور عوام کی جانب سے استقبال اور حدیث سلسلۃ الذھب کے منابع و مدارک اور حدیث سلسلۃ الذھب کے بارے میں علماء اہل سنت کے نظریات اورپھر حدیث سلسلۃ الذھب کے عنوان سے احادیث کو جمع کیا گیا ہے اور چوتھے حصے میں "امامت" کہ جس میں اہل سنت کی کتابوں میں کلمہ امام کی تحقیق کی گئی ہے اور پانچویں صدی سے آج تک کے علماء کے نظریات اور پھر ان نظریات کے تحت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی امامت کو ثابت کیا گیا ہے ۔

پانچواں حصے میں "ولایت عہدی" کہ جس میں مامون کی جانب سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کو زبردستی ولی عہد بنانے  اور اس سلسلے میں مختلف قسم کے سوالات کے جوابات پیش کیے گئے ہیں مثلا یہ ولایت عہدی کی پیشکش مامون کی طرف سے تھی یا فضل بن سہل کی جانب سے ؟ اگر خود مامون کی طرف سے تھی تو کیا وہ اس ہدف میں سچا تھا یا اس کا کچھ اور مقصد تھا؟  حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے اس پیشکش کے جواب میں کونساراستہ اختیار کیا؟

اسی طرح "کرامت" چھٹا حصہ ہے کہ جس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت سے شہادت تک کے دوران حضرت  کی کرامات، معجزات اور فضائل و مناقب  کے بارے میں اہل سنت کے نظریات و اعتقادات بیان ہوئے ہیں اور اسی طرح آخری حصہ حضرت زیارت کے سلسلے میں ہے  کہ جس میں رسول خدا(ص)اور اکثر آئمہ طاہرین علیہم السلام خصوصا امام موسی کاظم و امام محمد تقی علیہما السلام سے آپ کی زیارت کی فضلیت میں اہل سنت نے کافی روایا ت نقل کی ہیں اور پھر حضرت کی قبر مطہر کی تاریخ کا جس میں ایک مختصر سے مقبرہ سے آج کا عظیم حرم مطہر کی تفصیل بیان ہوئی ہے ۔

یہ کتاب اب تک دنیا کی 9 زندہ زبانوں عربی، ترکی، تاجیک، انگلش، فرینچ، مالائی، اور اردو زبان میں ترجمہ ہوکر آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے ذریعہ زیور طبع سے آراستہ ہوچکی ہے  کہ جس کا اردو زبان میں ترجمہ حجۃ السلام والمسلمین سید سبط حیدر زیدی صاحب قبلہ کے ہاتھوں انجام پایا ہے اور اب مومنین و اہل مطالعہ کے ہاتھوں میں ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬