12 July 2017 - 23:11
News ID: 428973
فونت
پاکستان کے اہل سنت مذہبی رہنما:
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت مذہبی رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جو دو قومی نظریے کی بنیاد پر قائم ہوئی، آج اس کے خلاف گہری سازشیں ہو رہی ہیں۔ بانی پاکستان قائداعظمؒ کے تمام خطبات اس بات کے گواہ ہیں کہ وہ پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔
 اہل سنت مذہبی رہنما پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے سربراہ چوہدری محمد یٰسین ظفر نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مدارس تعلیم کے فروغ، جہالت اور گمراہی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، دینی تعلیم انتہا پسندی اور تشدد کے خاتمے کا ذریعہ ہے، کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ دینی مدارس کے خلاف زبان درازی کرے۔ 

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جو دو قومی نظریے کی بنیاد پر قائم ہوئی، آج اس کے خلاف گہری سازشیں ہو رہی ہیں۔ بانی پاکستان قائداعظمؒ کے تمام خطبات اس بات کے گواہ ہیں کہ وہ پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لئے جدوجہد کر رہے تھے، لہٰذا نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے دینی تعلیم کا فروغ ازحد ضروری ہے تاکہ عوام میں شعور پیدا ہو اور وہ شرعی قوانین کے نفاذ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انکا کہنا تھا کہ اسلام میں غیر مسلموں کیلئے واضح حقوق موجو دہیں اور انہیں جان و مال کا تحفظ دیا گیا ہے، آئین پاکستان میں بھی اقلیتوں کے حقوق واضح بیان کئے گئے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ان پر عمل درآمد کرائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬