‫‫کیٹیگری‬ :
14 July 2017 - 20:48
News ID: 428998
فونت
حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی:
حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے جعل حدیث، جھوٹ اور من گڑھت باتوں کو شیعوں کی طرف منصوب کرنا وہابیت کا اہم حربہ ہے بتایا اور کہا: وہابی، شیعہ و سنی کو ٹکرنا چاہتے ہیں ۔
حجت الاسلام ڈاکٹر رفیعی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے گذشتہ روز ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہوا کہا: وہابی، شیعہ و سنی کو ٹکرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: دھشت گردوں کی حمایت ، قتل و خونریزی اور سعودیہ کے شیعہ شھریوں کے ساتھ تعصبانہ برتاو نے انکی افکار کی پستی سب پر ظاھر کردی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ ، وھابیوں اور تکفیریوں سے باندازہ کافی آگاہ نہیں ہیں کہا: آج وھابی اور سلفی ، شیعت کے خلاف بہت زیادہ فعال ہوچکے ہیں کہ ان سب کی اساس محمد بن عبد الوهاب  کی افکار ہیں ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودیہ میں چار طرح کے وھابی گروہ موجود ہیں کہا: ایک گروہ شدت پسند اور افراطی ہے ، یہ وہی وھابی ہیں جنہوں نے ائمہ طاھرین کی قبرین منھدم کیں ، داعش کو پیدا کیا اور لوگوں کو نذر و نیاز سے منع کرتے ہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے سعودیہ میں موجود دوسرا گروہ نئے وھابی بتایا اور کہا: یہ گروہ پہلے گروہ کی بہ نسبت روشن فکر ہے ، اور دین وھابیت میں سوالات اور اشکالات بیان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ شدت پسندی کو دور پھینک دنیا چاہئے ۔

انہوں نے بیان کیا: یہ گروہ شدت پسندی اور افراطیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں ، اور ان کا کہنا ہے کہ قبروں کا منھدم کرنا ، شیعوں کو مشرک کہنا صحیح نہیں ہے ، ان تحریکوں کو شیعہ بخوبی پہچانیں ۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے یاد دہانی کی: سعودیہ کی دیگر تحریک لیبرل سعودی ہیں کہ جو اسلام کے مخالف ہیں اور انہیں آزاد فکر کہا جاتا ہے ، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ دین اور حکومت الگ الگ ہیں ۔

انہوں نے سعودیہ عربیہ میں موجود چوتھے گروہ ، سیکولر کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سعودی بادشاہ سیکولر ہیں اور انہیں خدا و رسول خدا ص پر کوئی اعتقاد نہیں ہے ، ان کا سامراجیت سے دوستانہ ہے اور عیاش مزاج ہیں ، افسوس اب اپنے ملک میں بھی ایک طرح سکولر افراد پیدا ہو رہے ہیں جو دین سے بیگانہ ہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مذھب وھابیت کی اندرونی اور بیرونی دو طریقوں سے نقد کی جاسکتی ہے کہا: حضرت آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی اور حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی کی کتاب "نقد وھابیت" بیرونی تنقید ہے مگر کبھی خود وھابی اپنے افکار کی نقد کرتے ہیں ، اسے اندرونی نقد کیا جاتا ہے ، سید حوا وھابی نقاد ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: امام محمد کوثری جو ترکی کے معروف علمائے کرام میں سے ہیں اور ترکی کے شیخ الاسلام کہے جاتے ہیں ، 70 سال پہلے ان کا انتقال ہوا ، انہوں نے وھابی ہوکر خود وھابیت کے خلاف کتاب تحریر کی ان کے شاگرد بھی وھابیت کے نقاد تھے ، وھابیت اس قدر ان کی مخالف ہے کہ ان کے خلاف کتابیں تحریر کیں اور اپنے مدارس میں ان کتابوں کو پڑھاتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اھل سنت اور وھابیت کے مابین فرق رکھنا ضروری ہے کہا: اھل سنت ، وھابیت اور سلفیت سے بالکل الگ ہیں جبکہ سعودیہ کی پوری کوشش یہ ہے کہ وہ اھل سنت کو اپنے ہمراہ کرسکیں ۔

انہوں نے مزید کہا: وھابیت کی نقد کی میں تحریر کردہ کتابوں سے شیعہ معاشرے کو آگاہ کیا جائے اور عصر حاضر میں وھابیت کا نئے طور و طریقے سے مقابلہ کیا جائے کیوں کہ وھابی شیعوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔

جامعة المصطفی العالمیہ کے برجستہ استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہابی شیعوں کو ایک بڑے خطرے کے عنوان سے پیش کر رہے ہیں کہا: وہابی اور سلفی اس نظریہ کو پورے اہل سنت میں پھیلانا چاہتے ہیں ، وہابیوں اور سلفیوں کا نظر اشتراک شیعوں سے مقابلہ ہے لہذا شیعہ متوجہ رہیں اور ھرگز دھوکہ نہ کھائیں ۔

انہوں نے شیعوں سے مقابلے کئے وھابیوں اور سلفیوں کے طور و طریقے کی جانب اشارہ کیا اور کہا:  وھابیوں نے معروف حدیث «لافتی الا علی» کو بدل کر «لا نبی الا علی» جیسی جھوٹی اور من گڑھت باتیں شیعوں کی طرف منصوب کی ہیں ، اس طرح کی باتیں ان کا اہم حربہ ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے یاد دہانی کی: قران کریم کی تحریف ، امیرالمؤمنین علی(ع) کی خدائی اور اذان میں تحریف وھابیوں کا وہ بڑا جھوٹ ہے جسے انہوں نے شیعوں کی جانب منصوب کیا ہے ، نیز بعض شیعوں کی نازیبا حرکتوں کو بھی مذھب شیعہ کی جانب منصوب کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: وھابی ، قلاده پہننے ، گھوڑے کی آواز نکالنے ، قمہ ، چاقو زنی اور تحریف شدہ بعض فضائل و مصائب سے سوء استفادہ کرتے ہیں ، مگر آگاہ رہیں کہ کوئی بھی توھین اور برائیوں کے ذریعہ قریب نہیں ہوسکتا جیسا کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ توھین لوگوں کی دوری کا سبب ہے لہذا ہمیں ہوشیاری کے ساتھ قدم اٹھانا چاہئے ۔

جامعة المصطفی العالمیہ کے برجستہ استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام ادیان و مذاھب میں ضعیف اور جعلی روایتیں موجود ہیں اور وہابی شیعہ مذھب کی جعلی اور ضعیف روایات کو دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں کہا: وہابیوں نے متخصصین کا ایک گروپ بنا رکھا ہے جو شیعہ مذھب کی جعلی احادیث کو شیعہ مذھب کے خلاف استعمال کرنے کے لئے یکجا کرنے میں مصروف ہیں اور حتی بعض روایتوں کو غلط پڑھتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: شیعہ اعتقادات ، دعا اور زیارتوں میں شبھہ افکنی وہابیت کے دیگر پروگرام کا حصہ تاکہ شیعہ مذھب کو کمزور کرسکیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے مشابہ سازی وھابیت کے دیگر پروگرام میں شمار کرتے ہوئے کہا: تیجانی وھابی تھے جو شیعہ ہوگئے اور انہوں نے کتاب " میں ہدایت پاگیا " تحریر کیا ، اسی کے مانند جعلی کتاب وہابیوں کے پاس بھی موجود ہے جسے وہ اپنے مذھب کی تقویت کے لئے استفادہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: وھابی میڈیا میں شیعوں کے خلاف بہت زیادہ فعالیتیں انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے بہت ساری کتابیں بزرگ شیعہ علمائے کی جانب منصوب کر رکھی کہ انہوں وہابیت کی حمایت میں کتابیں تحریر کیں ہے ، لہذا شیعہ مکمل ہوشیاری کے ساتھ سلفیوں اور وہابیوں کا مقابلہ کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۱۳۳

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬