رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی ہنری جیکسن سوسائٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب، برطانیہ میں دہشت گردی اور انتہاپسندی پھیلانے کے لئے بھاری رقم خرچ کرتا ہے جبکہ برطانوی حکومت سعودی عرب کے اس اقدام کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔
مذکورہ سوسائٹی نے خلیج فارس کے کچھ دیگر عرب ممالک پر بھی برطانیہ میں انتہاپسندی پھیلانے والے اداروں کی مالی مدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردانہ حملوں میں بدترین کردار ادا کرتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرح برطانیہ نے بھی دوہزار پندرہ میں سعودی کو چار ارب ڈالر کے ہتھیار بیچے اور اس کے بدلے لندن نے سعودی عرب سے اربوں ڈالر مالیت کے تیل کے معاہدے پر دستخط کئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملے بھی برطانیہ کے تجارتی پارٹنر سعودی عرب کی مالی مدد سے انجام پائے تھے اور امریکہ نے اس دہشت گردانہ حملے میں سعودی عرب کا ہاتھ ہونے کا پتہ چلنے کے بعد بھی ریاض کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰