12 July 2017 - 18:30
News ID: 428967
فونت
سید حسن نصر اللہ:
سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ موصل کی آزادی میں ایران اور آیت اللہ سیستانی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کل رات اپنی تقریرمیں عراق کے شہر موصل کی کامیابی کو عظیم کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ موصل کی آزادی میں عراقی حکومت ، عراقی قوم کےعزم ، ایران کے بھر پور تعاون اور آیت اللہ سیستانی نے اہم کردار ادا کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ موصل میں جو کچھ گزررہا ہے اس کا تعلق صرف عراق اور عراقی قوم سے نہیں بلکہ اس کا تعلق علاقائی قوموں کی سرنوشت سے جڑا ہوا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی کامیابی اور فتح کا اعلان کیا موصل کی فتح عظیم فتح ہےاس فتح میں عراقی حکومت، عراقی قوم ، ،عراقی فوج ، عراق کے رضاکار دستوں ، ایران کے بھر پور تعاون بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی درایت،تدبیر اور ٹھوس موقف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ بعض علاقائی اور غیرعلاقائی ممالک نے داعش کو عراق اور شام میں داخل ہونے کے لئے سہولیات فراہم کیں ، انھیں تربیت دی اور  ہتھیار فراہم کئے ۔ جبکہ عراقی قوم نے داعش کا مقابلہ کرنے کا آپشن اختیار کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ موصل کی آزادی میں عراقی اقوام اور قبائل کے باہمی اتحاد نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے شیعہ اور سنیوں نے ملکر اورمتحد ہوکر عراق کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے دہشتگرد گروہ داعش کو بقول امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا بغل بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ذرائع ابلاغ داعش کے خلاف کامیابی کو امریکہ کی کامیابی کے طور پرپیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ایک فریب اور جھوٹ ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬