رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن میں قطر کے سفارت خانے نے چھبیس اکتوبر کو قطر کے وزیر خارجہ عبدالرحمن آل ثانی کو ایسی دستاویزات دی تھیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی ولیعھد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولیعھد محمد بن زاید آل نہیان القاعدہ اور داعش کے بعض سرغنوں کی حمایت و مدد کرتے ہیں۔
المیادین ٹی وی نے دہشت گردی کے امور میں امریکہ کے نائب وزیرخزانہ ایڈم زوبین کے حوالے سے فاش کیا ہے کہ محمد بن سلمان اور محمد بن زائد آل نہیان، علی ابکر الحسن اور عبداللہ فیصل الاہدل سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں کہ جن کے نام امریکہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
امریکہ کے نائب وزیر خزانہ نے واشنگٹن سے ہماہنگی کے بغیر القاعدہ اور دیگر دہشت گرد اور انتہاپسند گروہوں کے ساتھ محمد بن سلمان کے رابطوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے یمن اور اس کے پڑوسی ممالک میں القاعدہ کے پھلنے پھولنے پر امریکہ کی ناراضگی کی بات کی ہے۔
دستاویزات میں القاعدہ کے دو سرغنوں اور سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے ادارے کے سربراہ خالد بن علی بن عبداللہ الحمیدان کی جانب سے علی ابکر کی براہ راست مدد کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰