12 July 2017 - 18:27
News ID: 428966
فونت
حسین دھقان:
ایران کے وزیر دفاع نے امریکی وزیر جنگ کے مداخلت پسندانہ بیان کو ان کی ہذیان گوئی قرار دیا ہے۔
جنرل حسين دھقان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  بریگیڈیئیر جنرل حسین دھقان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع کا بیان انتہائی شرمناک اور عالمی ضابطوں کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ بخار ان کے دماغ پر چڑھ گیا ہے  جس کی وجہ سے وہ ہذیان بک رہے ہیں۔ بریگیڈیئیر جنرل حسین دھقان نے کہا کہ امریکی وزیر جنگ اور حکمراں ٹولے کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ ایرانی عوام کے لیے راستے کا تعین کرنے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی مسائل کے نتیجے میں امریکہ کی موجودہ حکومت اور امریکہ کے سیاسی نظام کا شیرازہ عنقریب بکھرنے والا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ سامراجی ذہنیت اور جھوٹی  طاقت کے نشے میں جیمس میٹس کی عقل زائل ہوگئی ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی کہا تھا کہ امریکہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے واشنگٹن کی مدد کرنے والے اندرونی عناصر کی بھرپور حمایت کرے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬