آل سعود حکومت نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چار سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی العھد ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ چار افراد کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے الزام میں شہر القطیف میں سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی حکام، آزادی ، انسانی حقوق اور پرامن مظاہروں کے الزام میں سخت سزائیں دینے کے لئے دہشت گردی کی اصطلاح کا سہارا لیتے ہیں اور آزادی بیان اور انسانی حقوق کی بالادستی کا مطالبہ کرنے والے نوجوانوں اور پرامن مظاہرین پر دہشت گردی کا الزام لگا کر انھیں موت کی سزاسنا دیتے ہیں۔
سعودی عرب، انسانی حقوق کے اداروں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت مختلف قانونی اداروں کی تنقیدوں کو خاطر میں نہیں لاتا اور سیکورٹی مسائل کو بہانہ بنا کر ملزموں کو طویل مدت کے لئے جیلوں میں ڈال دیتا ہے یا سر قلم کر دیتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے