‫‫کیٹیگری‬ :
12 July 2017 - 18:25
News ID: 428965
فونت
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی اور  ماسانی کورونی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ایران نیجر پارلیمانی گروپ کے صدر ماسانی کورونی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نےکہا کہ دہشت گردی عالم اسلام کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عالم اسلام نے اس مشکل پر قابو نہ پایا تومسلم امہ کے وقار کو زبردست دھچکہ لگے گا۔

 اسپیکر علی لاریجانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسرائیل کی مسلمانوں سے دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے لیکن افسوس کے بعض مسلمان ممالک نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔

انہوں نے عالم اسلام کے مسائل میں نیجر کی دلچسپی اور کردار کو سراہتے ہوتے کہا کہ، نیجر عالم اسلام کے معاملات اور مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرہا ہے۔

 ایران نیجر پارلیمانی گروپ کے صدر ماسانی کورونی نے اس موقع پر کہا کہ عالمی دباؤ کے باوجود نیجر نے ہمیشہ مسلم امہ کے مفادات کو مدنظر رکھا ہے اور بیرونی دباؤ کو ہر گز تسلیم نہیں کیا۔  /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬