‫‫کیٹیگری‬ :
12 July 2017 - 18:16
News ID: 428963
فونت
تحریک اصلاح و اتحاد اسلامی لبنان کے صدر:
سرزمین لبنان کے سنی عالم دین نے تاکید کی کہ اسلامی جمھوریہ ایران اتحاد اسلامی کی ترویج میں پیش پیش ہے ۔
شیخ ماهر عبد الرزاق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اصلاح و اتحاد اسلامی لبنان کے صدر شیخ ماهر عبد الرزاق نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں موجود اسلامی جمھوریہ ایران کی سفارت میں شمال خراسان کے شیعہ و سنی علمائے کرام سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ہم حق و استقامت کے دفاع اور امریکی ، صھیونی اور تکفیری پروجیکٹ کو شکست و ناکامی سے روبرو کرنے کے سلسلے میں اسلامی جمھوریہ ایران کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ان کے شکر گزار ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: لبنان ، شام ، عراق اور فلسطین سے اسلامی جمھوریہ ایران کی معنوی ، مادی اور سیاسی حمایت ، ان کی پیروزی کا اصلی سبب ہے ۔

اس سنی عالم دین نے تکفیری دھشت گردوں کے ہاتھوں سے موصل کی مکمل آزادی پر مبارکباد پیش کی اور کہا: ہم اس پیروزی کو پورے عالم اسلام ،  تمام عربوں اور اسلامی جمھوریہ ایران سے متعلق جانتے ہیں کیوں کہ اس پیروزی میں ایران کا اہم کردار رہا ہے ۔

شیخ ماهر عبد الرزاق نے فتنہ پروری کے حوالے سے تکفیری پروجیکٹ کو ناکامی سے روبرو کرنے کے لئے اتحاد اسلامی کی حفاظت ضروری جانا اور کہا: اسلامی جمھوریہ ایران اتحاد اسلامی کا پرچم دار ہے ، میں تمام اسلامی اور عرب ممالک سے درخواست کرتا ہوں کہ اس اتحاد اسلامی کے پروجیکٹ میں شامل ہوجائیں ۔

انہوں نے مزید کہا: آج ہم دو پروجیکٹ ایک اتحاد اسلامی اور دوسرے امریکی ، صھیونی اور تکفیری پروجیکٹ سے روبرو ہیں ، لہذا ہم تمام مسلمانوں سے درخواست کرنے کرتے ہیں خود کو اتحاد اسلامی کے پروجیکٹ کا حصہ قرار دیں ۔

تحریک اصلاح و اتحاد اسلامی لبنان کے صدر نے عرسال میں دھشت گردوں پر لبنانی فوج اور استقامت کی پیروزی پر اظھار مسرت کیا اور کہا : یہ مسئلہ اس بات کا بیانگر ہے کہ فوج میں دھشت گردوں کو شکست دینے کی توانائی موجود ہے نیز استقامت و فوج سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ لبنان سے دھشت گردوں کا مکمل صفایا ہونے تک اپنا آپریشن جاری و ساری رکھیں ۔

انہوں نے آخر میں کہا: ہم ، لبنانی فوج اور استقامت کی ھمہ جانبہ حمایت کرتے ہیں اور حکومت لبنان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ حق بین رہیں اور شامی حکومت سے اس ملک کے آورہ وطن شھریوں کے سلسلے میں ھمآھنگی کرے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک ۴۲۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬