29 June 2017 - 20:06
News ID: 428779
فونت
لبنان کے اہل سنت عالم دین :
​جبہہ العمل اسلامی لبنان کے جنرل سیکریٹری نے دہشت گردی کی حمایت ختم کرنے کی تاکید کی ہے ۔
شیخ زهیر الجعید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جبہہ العمل اسلامی لبنان کے جنرل سیکریٹری شیخ زهیر الجعید نے اپنے ایک پیغام میں دہشت گردوں کی طرف سے مسجد الحرام کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے ۔

انہوں نے اظہار کیا : رمضان المبارک کے ملکوتی مہینہ میں حرم شریف کے نزدیک دہشت گردی حملہ دیکھنے کو ملا کہ یقینا جو مختلف ممالک میں منتقل ہونے والے سلسلہ وار دہشت گردی کے دائرہ میں ہے ۔

اہل سنت عالم دین نے وضاحت کی : دہشت گردی کو کھلے عالم بعض ممالک کی طرف سے حمایت کی جا رہی ہے لیکن اس وقت یہی ممالک جنہوں نے اس دہشت گردی کی پیدائش و پرورش کا خاص اہتمام کیا ہے وہ دہشت گردی سے مقابلہ کی آواز بلند کر رہے ہیں ۔

شیخ زهیر الجعید نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : دہشت گردی کے حامی حکومت اور تنظیموں کو چاہیئے کہ اس سلسلہ میں تجدید نظر کریں اور اس سے قبل کہ دہشت گردی کی آگ ان کے دامن کو اپنے حصار میں لے لے دہشت گردوں کی براہ راست اور غیر مستقیم حمایت کو ختم کریں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۲۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬