‫‫کیٹیگری‬ :
09 June 2017 - 13:14
News ID: 428461
فونت
ایک اہلسنت عالم دین :
ایران کے سرکردہ اہلسنت علما نے تہران میں امام خمینی رح کےحرم اور پارلیمنٹ ہاؤس پر داعش کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو دین اور انسانیت کے منافی قرار دیا ہے۔
علماء اہل سنت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرکردہ عالم دین اور مکی مسجد زاہدان کے پیش نماز مولوی عبدالحمید اسماعیل زھی نے ایک پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ماہ مبارک رمضان میں انتہائی گھناؤنے اور انسانیت سوز جرم کا ارتکاب کیا ہے اور بے گناہ روزہ داروں کو نشانہ بنا کر شہید کیا ہے۔ دہشت گرد انسانیت اور دین کے دشمن ہیں۔

ایران کے صوبہ گلستان کے سرکردہ اہلسنت عالم دین آخوند عبدالرازق رہبر نے بارہ رمضان کو پیش آنے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام رحمت اور محبت کا دین ہے اور تشدد اور دہشت گردی سے منع کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں تشدد اور دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں اور داعش کا بھی اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

ایک اور سنی عالم دین آخوند با‏ئرام سلاق نے کہا کہ جو لوگ اہلسنت کے نام پر شیعہ کشی کر رہے ہیں ان کی سزا بہت سنگیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے عقیدے کے مطابق انہیں دنیا اور آخرت دونوں میں بھاری سزا بھگتنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک اہلسنت عالم دین اور امام جماعت اور مذہبی رہنما کی حثیت سے میں قتل و غارت گری اور شیعہ کشی کی مذمت کرتا ہوں اور اس کے محرکین کی بھی مذمت کرتا ہوں۔

ایران کے شہر مہاباد کے اہلسنت عالم دین اور امام جمعہ موسوستا اسما‏عیلی نے تہران میں امام خمینی کے حرم اور پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے داعش اور داعش کے حامیوں کو صیہونی ایجنٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا میں داعش اور داعش صفت عناصر کے اقدامات کی سختی کے ساتھ مذمت کرتا ہوں۔

صوبہ کردستان کے ایک اور اہلسنت عالم دین ماموستا نادری نے تہران کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میں اس گروہ کے تمام اقدامات اور اس کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہمیں داعش کے فتنے سے پوری طرح ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ اس گروہ نے اپنے پرچم پر کلمہ طیبہ تحریر کر رکھا ہے تاکہ مسلمانوں کو دھوکہ دیا جائے ، ان کا اسلام اور دین سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ داعش گروہ اسلام اور انسانیت کا دشمن ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬