رسا نیوز ایجنسی کی الغد نیوز ویب سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، مجمع علمائے اھل سنت عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے اپنے بیان میں جنایت گر گروہ داعش کی جنایتوں اور حقائق کو لوگوں سے چھپائے جانے پر شدید تنقید کی اور کہا: افسوس بعض مقررین اور شخصیتیں ان دھشت گردوں کے سلسلے میں کچھ کہنے سے گھبراتی ہیں ۔
انہوں نے حالیہ دنوں عراق کے مختلف مقامات پر داعش کے دھشت گردانہ حملات اور بم بلاسٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراق گورمنٹ دھشت گردوں سے مقابلے کے لئے سنجیدگی اختیار کرے تاکہ ہم مزید اپنے ہموطنوں کے مارے جانے کے شاھد نہ ہوں ۔
خالد الملا نے واضح طور سے کہا: مجمع علمائے اھل سنت عراق اور دیگر تمام منصف علمائے کرام سن 2003 عیسوی سے آج تک اس ملک میں دھشت گرد داعش کے ہاتھوں رونما ہونے والی جنایتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: تبلیغ دین میں علمائے دین کی کوتاہیاں اور لوگوں کو حقیقی اور سچے اسلام سے عدم آشنائی انحرافات کا باعث بنی ہے کہ اور اس وقت کچھ منحرف تحریکیں جوانوں کو ان کے دین اور عقیدوں سے منحرف کرنے میں کوشاں ہیں ۔
مجمع علمائے اھل سنت عراق کے سربراہ نے کہا: انسانوں کے خون کی حفاظت اور ملک کے منافع ھر بات پر مقدم ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲7۶