‫‫کیٹیگری‬ :
07 January 2017 - 13:40
News ID: 425542
فونت
آیت الله مظاهری:
حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے اوائل اسلام میں رونما ہونے والے مسائل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آج کے اسرائیلی ، صدر اسلام کے یھودیوں کے مانند بعض مسلمانوں کی ھمراہی میں مسلمانوں کی نابودی کے درپہ ہیں ۔
حضرت آیت الله حسین مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے آج اپنی تفسیر قران کریم کی نشست میں جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ عملیہ اصفھان کی شرکت میں جی روڈ میں واقع مسجد حضرت امیرالمؤمنین(ع) میں منعقد ہوئی کہا: رضا شاہ پہلوی کی شاہی حکومت ، عذاب الھی کا شکار ہوگئی ۔

انہوں نے ابتداء گفتگو میں منافقین کے خطرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: منافقین نے صدر اسلام میں دین اسلام اور مسلمانوں کو بہت زیادہ نقصانات پہونچائے مگر رسول اسلام (ص) کو حکم تھا وہ ان کے ساتھ محبت اور شفقت کے ساتھ پیش آئیں ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے سوره بقره کی چودہویں آیت «وَإِذَا لَقُوا الَّذِینَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَیَاطِینِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَکُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ ترجمہ : جب یہ صاحبانِ ایمان سے ملتے ہیںتو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے اور جب اپنے شیاطین کی خلوتوں میں جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تمہاری ہی پارٹی میں ہیں ہم تو صرف صاحبان ایمان کا مذاق اڑاتے ہیں » کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تاریخوں میں موجود ہے کہ رسول اسلام (ص) کی بعثت سے پہلے آپ (ص) پر ایمان لانے کے مدعی یھودیوں کا تین گروہ مدینہ منورہ میں ساکن ہوگیا تھا تاکہ توریت میں موجود آپ کی بشارت کے تحت آپ پر ایمان لا سکیں ۔

حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے مزید کہا: مدینہ میں موجود یھودی اپنے پیسے اور سیاست کے بنیاد پر مدینہ پر قابض ہوگئے اور شھر مدینہ کے ادارہ کرنے میں مداخلت کرنے لگے ۔

انہوں نے مزید کہا : جب مرسل آعظم(ص) مبعوث بہ رسالت ہوئے تو یھودیوں کے تمام تینوں قبائل آپ پر ایمان  لے آئے مگر ان کے بیچ کچھ منافق بھی تھے کہ جو مسلمانوں کے تمام پروگراموں میں پیش پیش رہتے مگر انہیں کمزور کرنے کی کوشش کرتے تھے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۸۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬