07 January 2017 - 13:45
News ID: 425544
فونت
برطانوی میڈیا:
برطانوی اخبار اینڈیپنڈنٹ نے مشرق وسطی کے بحران کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دیا ہے۔
سعودیہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  برطانوی اخبار اینڈیپنڈینٹ نے ہفتے کو اپنے مقالے میں، جس کا عنوان ہے سعودی عرب کے تسلط پسندی کے خواب نے بدامنی پیدا کردی ہے، لکھا ہے کہ سعودی عرب مسلسل اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ عرب اور اسلامی ملکوں کے درمیان سب سے طاقتور ملک کے طور پر خود کو منوائے-

برطانوی اخبار نے علاقے میں سعودی عرب کی جارحانہ پالیسیوں سے پیدا ہونے والے عدم استحکام اور بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ سعودی عرب کی یہ خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو سکے گی اور اس کو شکست ہو گی-

اینڈیپنڈینٹ نے شام میں سعودی اتحادیوں کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب علاقے کے ملکوں منجملہ یمن اور شام میں براہ راست اور بالواسطہ مداخلت کر کے اپنی کامیابی کا خواب دیکھ رہا تھا لیکن ان ملکوں کی صورت حال سے یہ بات صاف ہو گئی ہے کہ علاقے میں آل سعود حکومت کی پالیسیوں کو شسکت کا سامنا کرنا پڑا ہے-

مذکورہ اخبار نے گذشتہ بیس مہینوں سے جاری یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں اور ہوائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان حملوں کی وجہ سے یمن میں انسانی المیہ بپا ہوا ہے چنانچہ یمن کی ساٹھ فیصد آبادی کو کھانا اور پینے کا پانی میسر نہیں ہے-

اخبار نے لکھا ہے کہ اب امریکہ ہی سعودی حکومت کی بقا کا آخری ضامن باقی رہ گیا ہے- اینڈیپنڈنٹ نے آخر میں لکھا کہ دنیائے عرب پر تسلط جمانے کی سعودی عرب کی کوشش عالمی رائے عامہ کے لئے ایک المیہ شمارتی ہوتی تھی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬