07 March 2017 - 22:05
News ID: 426737
فونت
اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ :
اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے بیان کیا : حضرت آیت الله سید علی سیستانی کی طرف سے واجب کفائی کے فتوے نے عراق کی عوام کے قلب کو بیدار کیا ۔
شیخ خالد الملا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے سویڈن کے شہر مالمو میں امام المنتظر تنطیم میں تقریر کرتے ہوئے یبان کیا : حضرت آیت الله سید علی سیستانی کی طرف سے دہشت گرد تحریک اور تکفیری گروہ داعش سے مقابلہ کرنے کے لئے واجب کفائی کے فتوے نے عراق کی عوام کے ضمیر و قلب کو بیدار کیا ۔

انہوں نے وضاحت کی : رضاکار فوج اور سلامتی سیکورٹی فورس نے مرجع تقلید کی صدا پر لبیک کہا اور جوش و ولولے کے ساتھ داعش کا مقابلہ کیا اور اپنے ملک کو دہشت گردی کے ناپاک وجود سے پاک کیا ۔

شیخ خالد الملا نے بیان کیا : اپنے ملک و وطن کے سلسلہ میں بعض غلط سیاست اور ذمہ داروں کی طرف سے اپنی ذمہ داری کا احساس نہ کرنا سبب ہوا کہ عراق ایک بڑے نقصان کو برداشت کرے اور داعش کے نام سے نا مشروع اولاد ملک میں پیدا ہوں ۔

یہ اہل سنت عالم دین نے وضاحت کی : داعش قبیلہ ای اختلاف اور ملک کے سیاست مداروں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی سیاست کے ذریعہ عراق پر مسلط ہوا تھا لیکن اس ملک کی عوام و حکام اس سے قبل کہ یہ دہشت گرد اپنے گندے مقصد کو حاصل کر سکتے لوہے کی مانند اس کے مقابلہ میں کھڑے ہو گئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬