28 December 2015 - 21:42
News ID: 8870
فونت
لبنان کے ایک اہل سنت عالم دین :
رسا نیوز ایجنسی ـ اصلاح و وحدت تحریک لبنان کے سربراہ نے اسلامی اتحاد کے اصول پر عمل کرنے اور اختلاف کو ختم کرنے کو اسلامی قوم کے مفاد کا تنہا راستہ جانا ہے ۔
شيخ ماهر عبدالرزاق


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اصلاح و وحدت تحریک لبنان کے سربراہ شیخ ماهر عبدالرزاق نے ہفتہ وحدت اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روز ولادت کی مناسبت سے اس تحریک کی طرف سے منعقدہ ایک جشن میں بیان کیا : عالم اسلام اس زمان میں قوم و قبیلہ کے تنازعہ کو مشاہدہ کر رہی ہے اور یہ مسئلہ علاقہ میں قتل و غارت و تباہی کا بازار گرم کئے ہوئے ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : مسلمانوں کو ہوشیار ہونا چاہیئے کہ اس اختلاف سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے ؟ کیا اس اختلاف سے مسلمانوں کو فائدہ پہوچ رہا ہے یا اسلامی خطے کو بانٹنے و تقسیم کرنے کا باعث ہو رہا ہے ؟ کیا اس کے علاوہ ہے کہ اس اختلاف سے صیہونیست حکومت اور تکفیری نوکر فائدہ حاصل کر رہے ہیں ۔

لبنان کے یہ اہل سنت عالم دین نے وضاحت کی : تمام مسلمانوں کو چاہئے اسلامی اتحاد کے راہ میں قدم بڑھائیں اور اختلاف کو ختم کر کے پائے جانے والے بے شمار مشترکات پر انحصار کرتے ہوئے اسلامی قوم کے مفاد و مصالح کی حفاظت کی فکر کریں ۔

شیخ ماهر عبدالرزاق نے لبنان کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : لبنان کی مشکلات کو ختم کرنے کا تنہا راستہ قومی اتحاد کے اصول پر عمل کرنا ہے اور مذاکرات کو بنیاد قرار دینے سے ہی دشمنوں کی سازش سے مقابلہ میں لبنان کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬