28 December 2015 - 21:41
News ID: 8869
فونت
حجت الاسلام مختار امامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا : قائد اعظم ایک مخلص اور قوم کا حقیقی درد رکھنے والے رہنما تھے۔
حجت الاسلام مختار امامي

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مختار امامی نے قائد اعظم کی 140 ویں یوم ولادت
کی مناسبت سے وحدت ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پر بصیرت افکارکو مشعل راہ بنانے سے ہماری ساری مشکلات کا خاتمہ ممکن ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : خارجی اثرات سے آزاد ایسی ریاست قائد اعظم کا خواب تھا جہاں ہر شخص کو اسلام کے اصولوں کے مطابق آزادانہ زندگی گزارنے کے مواقع میسر ہوں ، جہاں اقلیتوں کو تحفظ ملے ۔ دہشت گردوں سے چھٹکارا دلا کر اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہو گا۔

مختار امامی نے کہا : قائد اعظم ایک مخلص اور قوم کا حقیقی درد رکھنے والے رہنما تھے۔ جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی علحیدہ ریاست کے لیے ایک طویل جنگ لڑی اور اپنے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن حاصل کیا۔

انہوں نے بیان کیا : ہمارا یہ وطن قائد کی عظیم جدوجہد اور لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا۔ ہمیں اس کی حفاظت کرنے کے لیے اسی درد اور اخلاص کے ساتھ تگ و دو کرنے کی ضرورت ہے۔ قائد اعظم کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے سے ہم معاشرے میں باوقار مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا : ہمیں مل کر تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہمارا اس مٹی سے عشق مرتے دم تک قائم رہے گا ۔

واضح رہے کہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ و علاقائی دفاتر میں قائد اعظم کی یوم ولادت کے موقع پر لیکچرز اور سیمینارز منعقد کیے گے جبکہ صوبائی رہنما حجت الاسلام مختار امامی ، مولانا احسان دانش ، علی حسین نقوی ، عالم کربلائی ، عبداللہ مطہری ، مولانا نشان حیدر ساجدی، شفقت لنگا، امتیاز شاہ بخاری ، ناصر حسینی ، حیدر زیدی ، آصف صفوی، نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور بانی پاکستان سمیت شہدائے کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کرائی گئی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬