27 December 2015 - 17:46
News ID: 8865
فونت
ایران میں مقیم ہندوستانی طلاب نے تعزیت پیش کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت اللہ مفتی سید محمد طیب آقا جزائری قدس سرہ کے ارتحال کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر قم میں زیر تحصیل طلاب علوم دینیہ نے تعزیت پیش کی ہے ۔
حضرت آيت اللہ مفتي سيد محمد طيب آقا جزائري قدس سرہ


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اس تعزیتی پیغام میں بیان کیا گیا ہے : بڑے غم اور افسوس کی یہ خبر موصول ہوئی کہ عالم ربانی، فقیہ عالی قدر، اور عارف روشن ضمیر حضرت آیت اللہ مفتی سید طیب آقا جزائری "قدس اللہ نفسہ الزکیہ" نے دار فانی کو وداع کہا اور جوار رحمت حق سے ملحق ہو گئے۔

ہم طلاب ہندوستان اور عقیدت مندوں کے لئے یہ سنگین مصیبت اور نا قابل تلافی خسارہ ہے۔ " ثلم فی الاسلام ثلمۃ لا یسدھا شئ" آپ عصر حاضر کے عظیم معلم قرآن و اخلاق و عرفان اور بے کراں فیوضات معنوی و روحانی کا سرچشمہ تھے۔ آپ کا عطر انگیز کلام ہمارے لئے فعلمی و فکری راہنما تھا۔

ہم طلاب ہندوستان حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداہ کی بارگاہ میں قلبی تعزیت پیش کرتےہیں، اسی طرح علمائے کرام اور مراجع عظام نیز آپ کے شاگردوں، عقیدت مندوں، آپ سے کسب فیض کرنے والوں بالخصوص آپ کے معزز خاندان اور فرزندان ارجمند کو تعزیت پیش کرتے ہیں، اپنے اور دیگر متاثرین کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں صبر و ضبط اور ان برزگوار کی روح مطہرہ کے لئے رحمت و مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬