22 December 2015 - 22:15
News ID: 8849
فونت
سید حسن نصرالله :
رسا نیوز ایجنسی ـ حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے صیہونی حکومت کی طرف سے سمیر قنطار کے قتل کے رد عمل میں کہا : اپنے دوست و دشمن سے کہتا ہوں کہ سمیر قنطار کی شہادت کا رد عمل کسی بھی مناسب وقت اور کسی بھی مناسب جگہ پر کرونگا یہ ہمارا حق ہے ۔
سيد حسن نصرالله


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصرالله نے سمیر قنطار کی شہادت کے ایک روز بعد اور ان کے تدفین کے بعد اپنی تقریر کا آغاز کیا ۔

سید حسن نصر اللہ نے اپنی تقریر کے ابتدا میں حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے دنیا کے تمام عیسائی و مسلمانوں اور اسی طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے تمام مسلمانوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کی ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں نیجیریہ کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شہدا کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور انہوں نے اسی طرح اس المیہ پر بین الاقوامی معاشرے کی خاموشی کی شدید مذمت کی اور اس ملک کے اسلامی تحریک کے سربراہ  شیخ الزکزاکی کو فورا آزاد کرنے کی تاکید کی ۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے وضاحت کی : ہماری تشویش اس بات پر ہے کہ نیجیریہ کے قتل عام میں امریکا اور اسرائیل کا  ہاتھ ہو جو کسی نئے فتنہ کو انجام دینے کے لئے مقدمہ کی صورت میں اس جرائم کو انجام دیا گیا ہو ۔
 سمیر قنطار کا قتل مسلح گروہ کی طرف سے جھوٹ ہے

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے لبنانی آزادہ شہید سمیر قنطار کے قتل کے مسئلہ کو اسرائیل کی طرف سے اشارہ کیا اور کہا : صیہونیست دشمن نے جس بلڈینگ میں سمیر قنطار اپنے کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے ان کو شہید کیا ہے ۔

سید حسن نصرالله نے بعض میڈیہ کی طرف سے سمیر قنطار کے قتل کو دہشت گرد عناصر کا اقدام بیان کرنے کے رد عمل میں بیان کیا : بعض میڈیہ اعلان کر رہی ہے کہ قنطار کے قتل میں مسلح گروہ کا ہاتھ ہے کہ جو پورے طور سے جھوٹ ہے اور یہ اسرائیل تھا کہ جس نے میزائیل کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے ۔

سید حسن نصر اللہ نے اس بیان کے ساتھ کہ حزب اللہ لبنان صہیونی حکومت کو سمیر قنطار کی شہادت کا ذمہ دار جانتا ہے وضاحت کی : قنطار فلسطین کا عاشق تھا اور اپنی تمام زندگی مقاومت و اسرا و قوم کے لئے خرچ کر دی ۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے بیان کیا :  قنطار اپنے آزادی کے ابتدائی زمانہ سے ہی اسرائیل کے خلاف کسی بھی جگہ آپریشن کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا تھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬