‫‫کیٹیگری‬ :
26 December 2015 - 12:18
News ID: 8857
فونت
آیت الله جنتی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دارالحکومت تھران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبوں میں ہفتہ وحدت اور پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عیسائیوں سے خطاب میں کہا: عیسی(ع) کی طرح مظلوموں کی حمایت اور امن وانصاف کے قیام کی کوشش کریں ۔
آيت اللہ احمد جنتي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تھران کے امام جمعہ آیت اللہ احمد جنتی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبوں میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تھران میں منعقد ہوا، ہفتہ وحدت اور ولادت باسعادت پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کو اتحاد کی دعوت دی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلم ممالک اپنی صفوں میں اتحاد کو مستحکم بناکر عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کی تفرقہ انگیزسازشوں اور اقدامات کو ناکام بناسکتے ہیں کہا: علاقے کے بعض عرب ممالک سامراجی طاقتوں کے مفادات میں کام کررہے ہیں اور انہوں نے مسلمانوں کے خلاف بے پناہ جرائم اور مظالم کا ارتکاب کیا ہے ۔


آیت اللہ احمد جنتی نے نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور اس ملک کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام کو چاہئے کہ وہ مستقبل میں اس قسم کے حملوں کی روک تھام میں بنیادی کردار ادا کرے ۔


تہران کے امام جمعہ نے آئندہ چھبیس فروری کو ایران میں ہونے والے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان انتخابات کے انعقاد کو اسلامی جمہوریہ ایران کا قابل فخرکارنامہ بتایا اور کہا: ایرانی عوام ہمیشہ کی طرح اپنی صفوں میں اتحاد کو مستحکم رکھ کر دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے رہیں گے -


انہوں نے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں عوام کی بھرپور اور وسیع شرکت کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ انتخابات انتہائی خوشگوار ماحول میں آئین کے مطابق انجام پائیں گے ۔


آیت اللہ احمد جنتی نے دشمنوں کے فتنوں کو ناکام بنانے کے لئے تیس دسمبر دوہزار نو کو ایرانی عوام کی تاریخی ریلیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا : ایران کے ہوشیارعوام نے بروقت سڑکوں پر نکل کر فتنہ گر عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادیا ۔


انہوں نے پیغمبرالہی حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دنیا کے سبھی آزادی پسندوں خاص طورپر حضرت عیسی علیہ السلام کے پیروکاروں سے کہا : وہ جناب عیسی کی طرح دنیا کے مظلوموں کی حمایت اور امن وانصاف کے قیام کی کوشش کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬