21 December 2015 - 18:42
News ID: 8844
فونت
گورنر ناصر الرئوفی:
رسا نیوز ایجنسی – نائجیرین منابع نے اس ملک کے شیعہ رھنما شیخ ابراهیم زکزاکی پر مقدمہ چلائے جانے کی خبر نشر کی ۔
شيخ ابراهيم زکزاکي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیرین نیوز پیپر نے اتوار کو شائع ہونے والے ایڈیشن میں اس خبر کو نشر کیا کہ شمال نائجیریہ میں واقع صوبہ کانادو کے گورنر ناصر الرئوفی نے بتایا کہ گذشتہ ھفتہ گرفتار ہونے والے شیعہ رھنما شیخ ابراهیم زکزاکی پر مقدمہ چلایا جائے گا ۔


اس گورنر نے تاکید کی کہ نائجیریہ کی سنٹرل حکومت شیخ ابراهیم زکزاکی کو محاکمہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کا فیصلہ فیڈرل اور آئینی حکام کے ہاتھوں میں ہے ۔


الرئوفی نے مزید کہا: « شیخ ابراهیم زکزاکی کے دولت خانہ پر حملے کی تحقیق کے سلسلے میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے »


 درعین حال اس سلسلہ میں « اسلامی تحریک نائجیریہ» نے کہا ہے کہ ہم تحقیقاتی ٹیم کے نتائج کو نہیں مان سکتے کیوں کہ انہوں شیعہ افراد کے بیان رکارڈ نہیں کئے ہیں بلکہ انہوں نے فقط فوجی کمانڈرز کے بیانات رکارڈ کرنے پر اکتفا کیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬