19 December 2015 - 11:33
News ID: 8836
فونت
رسا نیوز ایجنسی – دھشت گرد گروہ داعش نے اپنی نشر کردہ نئی ویڈیو میں سعودیہ اور بحرین میں موجود اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ملک کے شیعوں کو نشانہ بنائیں ۔
 داعش


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دھشت گرد گروہ داعش نے «ابوجراح الانصاری» سے منصوب نشر کردہ نئی ویڈیو میں سعودیہ اور بحرین میں موجود اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ملک کے شیعوں کو نشانہ بنائیں ۔


ابوجراح الانصاری نے اس پیغام میں شیعوں کو رافضی ، دشمن خدا اور مرتد خطاب کیا ہے ۔


اس نے اس پیغام میں دھمکی دی ہے کہ داعش اپنے اعضاء کو آزاد کرانے کی غرض سے خلیج فارس کے اطراف میں موجود عرب ممالک پر حملے کرے گا ۔


ابوجراح الانصار نے نیز اس پیغام میں خلیج فارس کے اطراف کے عرب ممالک میں موجود اپنے سپاہیوں سے کہا کہ سعودیہ میں موجود فوجیں کافر، مرتد اور دین خدا سے پلٹ گئی ہیں ۔


قابل ذکر ہے کہ دھشت گرد گروہ داعش اپنے نظریات اور عقائد کے مخالف انسان اور گروہ کو کافر جانتے ہیں ، اس دھشت گرد گروہ نے ابھی تک بے شمار سنی اور شیعہ عوام کا قتل عام کیا ہے اور اس نے بہت سارے عراقی اور شامی شھریوں کو تہ تیغ کردیا ہے ، انہوں نے کئی بار سعودیہ اور کویت میں شیعوں کو مساجد کو نشانہ بنایا جو سیکڑوں نماز گزاروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا سبب ہوا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬