رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار الله یمن نے اپنے بیانیہ میں کہا کہ اقوام متحدہ، یمن جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں ہے ۔
تحریک «انصار الله» یمن نے اتوار کی شب سوئیس میں ہونے والے مذاکرات اختتام پر بیانیہ دیتے ہوئے کہا: متجاوز فریق منتظر تھا کہ اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات سے دنیا کے افکار کو دھوکہ دسکے اور حملے میں تیزی لاسکے ۔
انصار الله نے سعودیہ کی جانب سے یمن پرہونے والے حملے میں اقوام متحدہ کی جانب سے سعودیہ کی حمایت پر افسوس کا اظھار کیا اور کہا: اس عالمی مرکز نے یہ ثابت کردیا کہ اقوام متحدہ یمن جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں ہے ۔
اس تحریک نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فرزندان یمن کو نفسیاتی جنگ کا کوئی خوف نہیں کہا: گذشتہ چند مہینوں میں یمنیوں نے جنایتکار اور زرخرید فوجیوں کا بخوبی مقابلہ کیا ، اور ہم دنیا کے آزاد قوموں کو یہ اطمینان دیتے ہیں کہ اس میدان میں ایک دن پیروز ہوکر رہے ہیں گے ۔
اس بیانیہ کے آخر میں آیا میں ہے : تجاوز گر اور جنایتگر افراد مِن جملہ بلیک واٹر ھرگز اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اور ہمیں شکست نہیں دے سکتے ، جو کچھ بھی آپ کے روبرو ہے وہ امریکا اور غاصب صھیونیت نیز عالمی سامراجیت کے زیر نظر انجام پانے والی گھناونی سرگرمیوں کی ھلکی سے جھلک ہے ۔