26 December 2015 - 13:15
News ID: 8859
فونت
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بانی پاکستان قائد آعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور کرسمس ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا : وطن عزیز کا یہ المیہ رہا ہے کہ یہاں طبقاتی تفاوت، عدم مساوات، عدل و انصاف کا فقدان ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے بانی پاکستان قائد آعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور کرسمس ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ملت پاکستان اور عیسائیوں کو مبارکباد پیش کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ بانی پاکستان قائد آعظم محمد علی جناح نے پر جوش عوامی جدوجہد کے ہمراہ جس آزاد اور مختار مملکت کے قیام کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کی سالمیت اور بقا کے لئے ملک کے تمام طبقات کے ساتھ ساتھ حکمران طبقہ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہا: 62 سال گذرنے کے باوجود یہی مشاہدہ سامنے آیا ہے کہ عوامی طبقات نے خاطر خواہ اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں اور غربت، افلاس، تنگدستی اور دیگر مسائل و مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے وطن عزیز کی سالمیت کے تحفظ کیلئے قربانیاں دی ہیں لیکن حکمران طبقے نے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کرنے میں تساہل سے کام لیا ہے ۔


حجت الاسلام والمسلمین نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ وطن عزیز کا یہ المیہ رہا ہے کہ یہاں طبقاتی تفاوت، عدم مساوات، عدل و انصاف کا فقدان چلا آرہا ہے جس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ حکمران طبقوں نے جو نظام رائج اور متعارف کرایا اس نظام میں عوام کی حالت زار کو بہتر بنانے سے زیادہ ان کے اپنے مفادات کا حصول اور تحفظ جیسے مقاصد کار فرما رہے جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کہا : تمام مکاتب و مسالک کے ہمراہ مسیحی بھائیوں نے بھی تشکیل پاکستان میں انتھک جدوجہد کرتے ہوئے بے مثال قربانیاں پیش کیں اور اس وقت تعمیر پاکستان میں برابر کے شریک ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلتیوں کو کسی بھی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قائد آعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے لازم ہے کہ حکمران طبقات اچھے اور بروں کی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے میں بگاڑ اور انتشار و انارکی کا خاتمہ ہو سکے کہا: ظالم و مظلوم، قاتل و مقتول، دہشت گرد و امن پسندوں میں فرق کئے بغیر، توازن کی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل پیرا رہ کر کبھی بھی ملکی سلامتی اور قومی وحدت کا خواب پورا نہ ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬