‫‫کیٹیگری‬ :
26 December 2015 - 08:48
News ID: 8855
فونت
حضرت عیسی (ع) کی ولادت کرسمس کی مناسبت پر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے مسیحی برادری کے نام ایک خصوصی پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت اور کرسمس کی آمد پر دل کے گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حسن روحانی، نے عالمی رہنماوں بالخصوص پوپ فرانسس اور مسیحی برادری کے نام ایک خصوصی پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت اور کرسمس کی آمد پر دل کے گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔

حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم پیدائیش کے موقع پر عالمی رہنماوں بالخصوص کیتہولک رہنما پوپ فرانسس کو اپنے خط میں مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے اپنے اس پیغام میں عالمی مسیحی برادری کو حضرت عیسی (ع) کے یوم پیدائیش کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت عیسی (ع) نے اپنی تعلیمات میں ہمیشہ انسانوں کے درمیان امن اور بہائی چارگی و اتحاد کا درس دیا ہے ۔
حجت الاسلام حسن روحانی  نے موجودہ عالمی سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور اخلاقی بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آپس میں بہائی چارگی اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینے سے ہم لوگ تمام مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں ۔ جس کے لئے تمام لوگوں کو مل کر کوشش کرنی چاہیئے ۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں تمام اقلیت مذاہب اپنے دینی و مذہبی مراسم کے انعقاد میں آزاد ہیں اور تمام قوم ساتھ مل کر جشن و مراسم میں حصہ لیتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬