رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے ھفتہ وحدت، کرسمس ڈے اور محسن ملت قائد آعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں عالم اسلام ، عیسائی برادری اور ملت پاکستان کو مبارکباد پیش کی اور کہا: حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات پر عمل کر کے امن و محبت کی شمع روشن کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دنیا میں استحصالی نظام کیخلاف عملی جدو جہد کیلئے انبیاء علیہما السلام کی زندگیاں ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں کہا: تمام انبیاء کرام(ع) نے اپنی زندگیاں ظلم اور ظالمانہ نطام کیخلاف جدوجہد اور خدائے بزرگ و برتر کے حقیقی پیغام کو بنی نوع انسان تک پہنچانے کیلئے وقف کی، آج کی ظالم قوتوں کیخلاف اور مظلومین جہاں کی حمایت میں آواز بلند کرنیوالے ہی انبیاء کرام(ع) کے حقیقی پیروکار ہیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری دونوں کیلئے اہمیت کا حامل اور خوشی کا دن ہے، پیغمبر خدا اور حضرت عیسٰی علیہما السلام کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا بھر میں امن اور محبت کی شمع روشن کر سکتے ہیں کہا: مسیحی برادری وطن عزیز میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں، اور یوم ولادت پیغمبر خدا حضرت عیسی کی پرمسرت خوشیوں میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ پر ایمان کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکمران اور سیاسی اشرافیہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار و نظریات سے کوسوں دور ہیں کہا: آج کے دن قوم کو عہد کرنا ہوگا کہ ہم وطن عزیز سے اس طبقاتی نظام کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر کے پاکستان کو قائد اور اقبال کے افکارو نظریات کے مطابق ایک اسلامی جمہوری ریاست بنانے میں عملی جد وجہد کریں، عدل و انصاف پر مبنی نظام مملکت کے بغیر معاشرتی تفریق اور انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن نہیں، موجودہ حکمران اور سیاسی اشرافیہ کی یہ کوشش ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کے ذریعے ملکی وسائل اور عوام پر مسلط رہے، وقت آن پہنچا ہے کہ وطن عزیز پر مسلط خاندانی و مورثی سیاست کا خاتمہ کر کے صالح ،باکردار اور تعلیم یافتہ لوگوں کو منتخب کرکے ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز کرے ۔